Thursday, 28 May 2009

آپی!رات مجھے نیند نہیں آئی !

آپی!
رات مجھے نیند نہیں آئی !
مجھے نہیںمعلوم کہ خدایزیدوفرعون کی رسیاںدرازکررہاہے یاہمارے اعمال کے باعث ہماری گرفت ہورہی ہے ۔
شب بھرجاگ کردعائوںجاگ دعائوںمیںاٹھے ہوئے ہاتھوںاورہونٹوںپرفریادکرنے والے شایداب اونگھ رہے ہوںمگرمجھے کل رات واقعی نیند نے ایک پل آنکھیںموندنے نہ دیں....
میںنے کل ایک کیمپ میںپناہ گزین بچیوںکی تصویردیکھ لی تھی۔جوروٹی کیلئے قطارمیںکھڑی ہیںاوران سے کچھ فاصلے پہ جواںسال ایک لڑکی گھٹنوںپہ سررکھے ،ہتھیلی پہ گال جمائے ،آنکھوںمیں حسرت لئے پتانہیںکیاسوچ رہی ہے ۔اس کاننگاسرمیںنہیںلرزا....۔اس کے شانے سے پھٹی ہوئی قمیض نے مجھے نہیںرلایا....۔ میں رات بھراس لئے جاگاکہ جب میںنے غورسے اس کاچہرہ دیکھاتووہ بالکل ویسی لگ رہی تھی....۔پنکھے کی ٹھنڈی ہواکے نیچے ، نرم بسترپہ اطمینان اورسکون کی نیند سوئی ہوئی میری چھوٹی بہن جیسی ۔کل شام اس نے بریانی اورقیمے کے کباب بہت شوق سے کھائے تھے ۔
آپی ! رات مجھے نیند نہیںآئی ۔
(میرے دوست ،افسانہ نگار علی محسن کی تحریر

0 comments:

Post a Comment

aa